10-May-2022 غیر عنوان۔
"ہے میرے قلب میں الفت رضا کی"
،،،،،،،،
❣️🌹❣️
بیاں کِس منہ سے ہو عظمت رضا کی
کِسے معلوم ہے رفعت رضا کی
اکیلے ہی سبھی فتنوں سے لڑنا
کہو کِس کی ہے یہ ہمت؟ رضا کی
مجاہد ہو کہ حشمت ہو کہ امجد
سبھی پھولوں میں ہے نکہت رضا کی
کوئی بے دین مجھ کو کیسے بھائے
"ہے میرے قلب میں الفت رضا کی"
ہمیں کیوں ہو کِسی بے دین کا ڈر
ہمارے ساتھ ہے عترت رضا کی
سدا اِس کو سلامت رکھنا یا رب
جو میرے پاس ہے نسبت رضا کی
بریلی ہے مِری آنکھوں کی ٹھنڈک
سکونِ قلب ہے تربت رضا کی
رضا مداحِ احمد ہے لہٰذا
کرو توصیفؔ تم مدحت رضا کی
،،،،،،،،،،،،،،،،
✍️از۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بِہار انڈیا
+91 9594346926
Fareha Sameen
10-May-2022 08:13 PM
بہت عمدہ لکھا ہے۔
Reply
Simran Bhagat
10-May-2022 06:09 AM
Good👍👍
Reply